2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:52
فیصل آباد: موٹر سائیکل سوار خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار
اے آر وائی - فیصل آباد میں تیزاب پھینکنے کے ایک اور واقعہ میں ماں اور دو بیٹیاں جھلس گئیں۔ موٹر سائیکل سوار حملہ آور فرار، زخمیوں کو الائیڈ اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔
فیصل آباد اسلام نگر گلی نمبر تین کے رہائشی محنت کش معراج دین کی اہلیہ 32 سالہ عظمیٰ اپنی دو بیٹیوں دس سالہ سعدیہ اور آٹھ سالہ نور فاطمہ کے ساتھ پیدل اپنی بہن کے گھر جا رہی تھی کہ پٹرول پمپ کے قریب عقب سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں نے اچانک ان پر تیزاب پھینک دیا جس سے عظمیٰ کا چہرہ اور بازو بری طرح جھلس گئے۔ معصوم نور فاطمہ اور سعدیہ کے بازوؤں پر بھی تیزاب گرا۔
زخمی ماں بیٹی کو اہل علاقہ نے فوری طور پر الائیڈ ہسپتال پہنچایا ۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے ۔