2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:52
کراچی:داؤدکالج کی لیکچرار پرتشدد،اساتذہ کا امتحانات کابائیک
اے آر وائی - داؤد انجنیئرنگ کالج کی خاتون لیکچرار پر طلبہ کے مبینہ تشدد کے خلاف اساتذہ نے کالج میں ہونے والے امتحانات کا بائیکاٹ کرکے شدید احتجاج کیا۔
اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے صوبائی حکومت کالج میں طلبہ کا تشدد روکنے کیلئے اقدامات کرے۔ کالج انتظامیہ نے اساتذہ کے بائیکاٹ کے بعد امتحانات کیلئے غیر تدریسی عملے کی خدمات حاصل کرلیں۔ اساتذہ رہنما کے مطابق خاتون ٹیچر کو بلاجواز تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو اساتذہ کی تضحیک ہے۔ اساتذہ نے انتہائی مجبور ہوکر امتحانات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔