2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:53
اٹک : گاڑی سے بڑی تعداد میں جدید اسلحہ برآمد
اے آر وائی - اٹک پولیس نے ایک گاڑی کو قبضے میں لے کر بڑی تعداد میں جدید اسلحہ برآمد کرلیا۔ ڈی پی او اٹک کی ہدایت پر تھانہ سٹی اٹک نے چیکنگ کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا جس میں دو افراد سوار تھے۔
گاڑی کی تلاشی لینے پر اس کی ڈگی سے رائفل، پستول، سب مشین گن سمیت بڑی مقدار میں گولیاں برآمد کرلیں ۔ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔