تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:53

ڈی جی سائنس کالج :طلبہ کا پروفیسر پر تشدد

اے آر وائی - ڈی جی سائنس کالج میں نقل سے روکنے پر طالب علموں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر سپلاء نے ڈی جی کالج میں پرچے لینے سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔



جنرل سیکریٹری سپلا افتخار عاظمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتظامیہ کوخبر دار کیا کہ آئندہ ایسا کوئی بھی واقعہ پیش آیا تو کوئی بھی پروفیسر امتحانی پرچے نہیں لیگا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے امتحانات کے دوران سخت حفاظتی اقدامات کرے تاکہ اساتذہ اور طلبا کے جانوں کو یقینی بنایا جاسکے تاہم اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ پرچوں کے دوران مسلسل پولیس کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ امن پسند طلبا کو نقل کروائی جائے اور جب نقل کرنیوالے طلبا کو پولیس کے حوالے کیا تو انہوں نے اسے چھوڑ دیا ۔



تشدد کا نشانہ بننے والے پروفیسر شہزاد مسلم کا کہنا تھا کہ وہ جیسے ہی پرچے لینے کے بعد باہر آئے نامعلوم طلبا نے ان پر حملہ کردیا تاہم ان کے ساتھی اساتذہ کی جانب سے مدد کے سبب وہ زخمی ہونے سے بچیں۔ افتخار عاظمی نے دوسری جانب سینئر وزیر پیر مظہرالحق نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملوث طلبا کے ساتھ سخت قانونی اقدامات کئے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.