2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:55
کراچی: صدر میں ٹریفک حادثہ 2افرادجاں بحق، ایک زخمی
اے آر وائی - کراچی کے علاقے صدرمیں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، پولیس نے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کے حراست میں لے لیا ۔
پولیس کے مطابق صدر میں ریکس سینٹر کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل میں سوار دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو حراست میں لے کرتھانے منتقل کردیا ہے۔