2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:55
کراچی بدامنی جاری:ناظم آباد میں فائرنگ، مزید3 افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں بدامنی کی لہر بدستور جاری ہے ۔ پرتشدد واقعات میں مزید نو افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں۔ فائرنگ کا تازہ واقعہ ناظم آباد میں پیش آیا جہاں صدر میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ملازم سمیت تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔
ایس ایس پی سینٹرل عاصم قائم خانی کے مطابق ناظم آبادمیں انوبھائی پارک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو موٹرسائیکلوں پر سواردو افراد جاں بحق اور دو کو زخمی ہوگئے ۔ جن میں سے ایک شخص عباسی شہیداسپتال میں دوران علاج چل بسا۔جاں بحق ہونے والوں میں صد ر مومنسپل ایڈمنسٹریشن کا ملازم جاوید عباس بھی شامل ہے ،جو شادی میں شرکت سے گھر لوٹ رہے تھے۔
پرتشدد واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد نو ہوچکی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک رینجرز کا سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔