تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:56

فیصل آباد: بجلی کی طویل بندش کے خلاف تاجروں کی ہڑتال

اے آر وائی - فیصل آباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف تاجروں نے آج سے تین روزہ ہڑتال شروع کردی ہے۔ فیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ گیارہ سو میگاواٹ سے بڑھنے کے باعث بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔



انجمن تاجران کی کال پر آج کئی بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ بعض علاقوں میں جزوی طور پر ہڑتال ہوئی۔ کسی بھی ممکنہ کشیدگی اور ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لئے اہم کاروباری مراکز سمیت شہر بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.