تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:56

خانیوال: لڑکا لڑکی کو زندہ جلانے والوں پردہشت گردی کا مقدمہ

اے آر وائی - خانیوال میں پنچایت کے حکم پر لڑکے اور لڑکی کو جلانے والے گرفتار افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔



مبینہ طور پر پنچائیت کے حکم پر جلائے جانے والے پریمی جوڑے کی خبر نشر ہونے پر وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیا تھا جس پر پولیس نے پنچائیتیوں عاشق، کشور، شمیم ، الطاف، ماسٹر افضل اور لیاقت کو حراست میں لیا تھا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پنچائیتیوں کا کہنا ہے کہ جھلسنے والوں نے خود کو آگ لگائی تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.