تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:56

کراچی: ڈیفنس میں بینک ڈکیتی،35 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

اے آر وائی - کراچی کے علاقے ڈیفنس بدر کمرشل ایریا میں واقع نجی بینک سے پانچ ڈاکو پینتیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کی فوٹیج اے آروائی کو موصول ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ملزم بینک میں داخل ہوئے اور جائزہ لیتے رہے کچھ دیر بعد مزید تین ڈاکوؤں نے بینک میں گھس کرگارڈز، عملے اور کھاتے داروں کو یرغمال بنا لیا اورایک گارڈز سے اسلحہ بھی چھین لیا۔



ڈاکو لوٹ مار کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے دو گارڈز کو حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق گارڈ کی غفلت کے باعث واردات ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.