2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:56
چکوال: ڈاکٹر کی غفلت، مریضہ کے پیٹ میں کپڑا بھول گئی
اے آر وائی - لیڈی ڈاکٹر مبینہ طور پردوران آپریشن کپڑے کا ٹکڑا مریضہ کے پیٹ میں بھول گئی جس سے مریضہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد صحت یاب تو ہو گئی لیکن وہ جان لیوا مرض ہیپا ٹائٹس سی میں مبتلا ہوگئی ۔
چکوال کے قصبے دھروگی راجگان کی رہائشی سعدیہ علاج کے لئے سرکاری اسپتال آئی تھی لیکن لیڈی ڈاکٹر اسماء نے اپنے کلینک بلوایا۔ جہاں سعدیہ کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی۔ دوران آپریشن کپڑے کا ٹکڑا پیٹ میں رہ جانے سے سعدیہ کو تکلیف میں مبتلا ہوگئی۔ جس پر دوسرے اسپتال سے معائنے کے بعد آپریشن کرکے ٹکرا نکالاگیا۔ سعدیہ کاکہنا ہے ڈاکٹراسماکسی کارروائی پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہی ہے۔