2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:56
وزیر اعلی پنجاب نے کیمپ آفس مینار پاکستان منتقل کردیا
اے آر وائی - وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کیا بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف انوکھا احتجاج ۔ اپنا کیمپ آفس ایوان وزیر اعلیٰ سے مینار پاکستان گروانڈ میں منتقل کر دیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب صوبے میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اکثر اپنا غصہ نکالتے رہے ہیں۔ اس بارانہوں نے احتجاج کیلئے اپنایا منفرد انداز اور کیمپ آفس مینار پاکستان گراونڈ منتقل کر دیا۔ جہاں اُن کی زیر صدارت پانی کی عدم دستیابی پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں ارکان اسمبلی بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے۔
شہبازشریف نے اعلان کیاانھیں عوامی مسائل کا اندازہ ہے، اب وہ بھی بجلی کے بغیر رہیں گے۔ ان کے آفس میں کوئی جنریٹر یا یو پی ایس نہیں ہوگا۔ عوام کے مسائل حل ہونے پر بھی وہ یہیں بیٹھیں گے۔ تمام ارکان اسمبلی اور بیوروکریٹ بغیر اے سی کے اجلاس میں شرکت کیا کریں گے۔ سندھ سے آئے صحافیوں کے وفد نے وزیر اعلی سے ان کے نئے کیمپ آفس میں ملاقات کی۔ کیمپ کے باہر ن لیگ کے کارکنوں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔ عوامی شکایات کے کیمپ میں صحافیوں کے داخلے پر پاپندی لگائی گئی ہے۔