2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:56
کوئٹہ میں فائرنگ سابق وزیر کا بیٹا جاں بحق
اے آر وائی - کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعے میں سابق صوبائی وزیر مولانا عطاء اللہ لانگو کا بیٹا جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے دوملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق سابق صوبائی وزیر ایری گیشن اور جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا عطاء اللہ لانگو منگچر سے گاڑی میں اپنے بیٹے کے ہمراہ کوئٹہ آرہے تھے ،مغربی بائی پاس پر اسپنی روڈ چوک کے قریب دو موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں مولانا عطاء اللہ لانگو کا بیٹا امداداللہ جاں بحق ہوگیا تاہم مولانا عطاء اللہ اس حملے میں محفوظ رہے۔
واقعے کے فوری بعد بروری پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے دوملزمان کو گرفتار کرلیا ،پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد فرارہوکر ہزارہ ٹاؤن جارہے تھے کہ انہیں بروری روڈ کے قریب گرفتار کرلیا گیا۔