تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:56

کراچی،فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں آ ج صبح سے اب تک فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ پولیس نے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔



پولیس کے مطابق لانڈھی ریڑھی گوٹھ سے دو روز پرانی پچیس سالہ محمد فیصل کی لاش ملی، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔کھارادر کے علاقے ابل چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انیس سالہ شاہ نوا ز جاں بحق ہوگیا۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پچیس سالہ وقاص جاں بحق ہوگیا ۔



پیرآباد تھانے کی حدود منگھوپیر روڈ سے پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایک ملزم شہزاد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم قتل اور اقدامات قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.