تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:56

کراچی پرائیوٹ اسکولز جون جولائی میں تعطیلات کرنا چاہتے ہیں

اے آر وائی - محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات جولائی اگست میں کئے جانے کے نوٹی فکیشن کے باوجود پانچ سو سے زائد پرائیوٹ اسکولوں نے جون جولائی میں تعطیلات کرنے کیلئے ڈائریکٹریٹ پرائیوٹ اسکول کو درخواستیں جمع کرادیں۔



محکمہ تعلیم حکومت سندھ کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات جولائی اگست میں کئے جانے کے نوٹی فکیشن جاری کئے جانے کے باوجود پانچ سو سے زائد پرائیوٹ اسکولوں نے جون جولائی میں تعطیلات کرنے کیلئے ڈائریکٹریٹ پرائیوٹ اسکول کو درخواستیں جمع کرادی جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں متعدد پرائیوٹ اسکولوں میں آج سے موسم گرما کی تعطیلات پر عمل درآمد بھی شروع کردیا گیا۔نجی اسکولوں کے مالکان کا موقف ہے کہ جب کیمبرج اسکول سسٹم کو جون جولائی میں تعطیلات کی اجازت دی گئی ہے تو یہ اجازت دیگر اسکولوں کو بھی دی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.