2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:56
حیدرآباد:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
اے آر وائی - حیدرآبا دمیں پولیس اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران ایک کار کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر کارسواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر تین میں تعینات پولیس اہلکاروں نے تیز رفتاری کے ساتھ جانیوالی ایک کار کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر کار سواروں نے فائرنگ کردی جس کے باعث محمد راشد نامی پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ اہلکار گل خان زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے کار میں سوار ایک ملزم زخمی ہوگیا ہے جسے اس کے ساتھی اپنے ہمراہ لے جانے میں کامیاب ہوگے ۔ پولیس کی جانب سے حیدرآباد کے مختلف مقامات پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔