تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:56

رحیم یار خان : پولیس اور جرائم پیشہ افراد میں مقابلہ

اے آر وائی - رحیم یارخان میں کچہ کا علاقے میں اغوا کاروں کے خلاف رحیم یارخان پولیس اور ضلع راجن پور پولیس کا مشترکہ آ پریشن ،25کے قریب اغوا کار اور پولیس کے درمیان ،فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔



ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ رحیم یارخان کے مطابق تھانہ آ باد پور ،تھانہ بھونگ او ر تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود میں آ پریشن جاری ہے ،اغوا کاروں کے پاس جدید اسلحہ ہے اور وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دودرجن سے زائد اغوا کار اور ڈاکو کچی بنوں کے علاقہ میں موجود ہیں اور وہاں لوگوں کو گھر سے بےدخل کر کے ان میں مورچے بنا رکھے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.