2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:56
پنجاب: اسپتال بند، مسیحا ناراض، مریض بیچا رے کہاں جائیں
اے آر وائی - پنجاب میں پیرامیڈیکل اسٹاف کا احتجاج چوبیسویں روز بھی جاری رہا۔ اسپتالوں میں مکمل ہڑتال ۔ مریض دربدر ہوتے رہے۔ لاہور کے تمام بڑے سرکاری اسپتالوں میں پیرامیڈیکل اسٹاف نے ایمرجنسی کے علاوہ مکمل ہڑتال کر دی۔
احتجاج کے چوبیسویں روز پیرامیڈیکل سٹاف کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگر مطالبات پورے نہ کئے تو مجبورا پنجاب بھر کے اسپتالوں میں کام کرنا پڑے گا۔ پیرامیڈیکل ا سٹاف کی ہڑتال سے مریض اور ان کے ساتھ آنے والے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔