2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:56
چنیوٹ : مدرسے کے طالبعلم کی مبینہ خودکشی
اے آر وائی - چنیوٹ میں دینی مدرسے کے طالب علم نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی ۔طالب علم کی لاش چھت سے لٹکی ہوئی تھی جب کہ ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔ چنیوٹ میں خود کشی کا واقعہ نواحی گاؤں موضع محمدی شریف میں واقع دینی مدرسے میں پیش آیا جہاں ٹانک سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ سالہ طالب علم سید بشیر احمد کی لاش چھت سے لٹکی ہوئی ملی ۔
طالب علم تین سال سے اس مدرسے میں زیر تعلیم تھا جبکہ اس کی دو ماہ قبل شادی ہوئی ہے ۔ کمرے سے طالب علم کے ہاتھ کا لکھا ایک مبینہ خط بھی ملا ہے جس میں تحریر ہے کہ وہ زندگی سے تنگ آکر خودکشی کررہا ہے اس کے استاد فیصل الرحمان پر کوئی الزام نہ لگایا جائے ۔
طالب علم کی لاش جہاں ٹنگی تھی اس کے نیچے چار پائی پر ایک اسٹول اسی حالت میں کھڑا تھا پھندہ لگنے بعد انسان بری طرح تڑپتا ہے اور لاش کے قریب ہونے کے باوجود اسٹول گرا نہین جبکہ ہاتھ بندھے ہونے سے بھی معاملہ مشکوک دکھائی دے رہا ہے پولیس سارے معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔