2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:56
میراصوبہ پرامن ہے،بدنام کیاجارہاہے،اسلم رئیسانی میڈیاپربرہم
اے آر وائی - وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کا میڈیا سے گفتگو کا اپنا ہی انداز ہے۔ بلوچستان بدامنی کیس میں پیش ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی سپریم کورٹ سے روانہ ہونے لگے تو صحافیوں نے انہیں روک لیا اور چھبتے ہوئے سوالات داغ ڈالے۔ وزیراعلی کا کہنا تھا اُن کا صوبہ پر امن ہے لیکن پھر بھی بدنام کیا جا رہا ہے۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا ایف سی اُن کے ماتحت نہیں۔ صوبے میں عدم موجودگی کے سوال پر وزیر اعلی بلوچستان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہا اُن کی مرضی جب چاہے آئیں جب چاہے جائیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صحافیوں کے مزید سوالات سنے اور جواب دیئے بغیر غصے میں وہاں سے چلے گئے۔