تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:56

جہانیاں :ظلم کا شکار ہونے والا حوالات میں بھی بند

اے آر وائی - جہانیاں میں دس مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر ستر سالہ خاتون اور اس کے بیٹے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے نوجوان کو زخمی حالت میں حوالات میں بند کر دیا۔



جہانیاں کے نواحی گاؤں کے بااثر قبضہ گروپ کے مبینہ سرغنہ نے اپنے ساتھیوں سمیت غریب محنت کش غلام نبی کے گھر داخل ہوکر اسے اور کی ستر سالہ بوڑھی والدہ کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور بوڑھی خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا مسلح افراد کے تشدد سے نوجوان لہو لہان ہوگیا۔ پولیس نے غلام نبی کو زخمی حالت میں حوالات میں بند کردیا۔۔۔ نوجوان کی بوڑھی والدہ کا کہنا تھا کہ اس کے بیٹے نے قبضہ گروپوں کے خلاف آواز اٹھائی جس پر اسے تشدد کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔



بوڑھی خاتون نے وزیر اعلی پنجاب سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ واقعے کے خلاف گاؤں کی سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا اور جھوٹا مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.