2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:56
کراچی:فائرنگ کے واقعات میں سات افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں قتل و غارت گری کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں سات افراد کو قتل کردیا گیا ۔پولیس نے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
سرجانی ٹاٴؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے،لانڈھی ریڑھی گوٹھ سے دو روز پرانی پچیس سالہ محمد فیصل کی لاش ملی، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔کھارادر کے علاقے ابل چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انیس سالہ شاہ نوا ز جاں بحق ہوگیا۔
فیڈرل بی ایریا بلاک سولہ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پچیس سالہ وقاص جاں بحق ہوگیا ۔ پیرآباد تھانے کی حدود منگھوپیر روڈ سے پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایک ملزم شہزاد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔