2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:57
کوئٹہ: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3افرادجاں بحق
اے آر وائی - کوئٹہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں جے یو آئی کے صوبائی نائب وزیر کے بیٹے ، پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
کوئٹہ میں علی الصبح سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اسپنی روڈ پر دو موٹرسائیکل سواروں نے سابق صوبائی وزیر اور جے یو آئی کے صوبائی نائب امیر مولانا عطاء اللہ لانگو کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا امداداللہ جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے بعد بروری پولیس نے ناکہ بندی کر کے دوملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ادھر شہر کے نواحی علاقے کلی عمر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زرغون آباد پولیس تھانے کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔