تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:58

پنجاب میں سرکاری دفاترمیں اے سی کے استعمال پرپابندی

اے آر وائی - بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لئے خادم اعلی شہباز شریف نے پنجاب کے سرکاری دفاتر میں اے سی کے استعمال پر پابندی لگادی،نگرانی خود کریں گے۔



پنجاب کے سرکاری دفاتر میں اے سی کے استعمال پر پابندی کا مقصد صوبے میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث کیا گیا ہے، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری دفاتر میں اےسی کے استعمال پر پابندی کی نگرانی خود کروں گا اور پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ صوبے میں اندھیروں کے خاتمے اور توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے اب خود قربانی دینا ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.