تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:58

فیصل آباد:لوڈ شیڈنگ کیخلاف تاجروں کی ہڑتال کا دوسرا روز

اے آر وائی - فیصل آباد میں بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف تاجروں کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل ہو گئی۔



آٹھوں بازاروں سمیت شہر کے اہم کاروباری مراکز بند رہے۔ تاجروں نے چوک گھنٹہ گھر میں ٹائر جلا کر راستے بند کئے اور احتجاجی ریلی نکالی ۔ صنعت کاروں اور تاجروں کا کہنا ہے حکومت نے بجلی کی مستقل فراہمی یقینی بنانے کے لئے بجٹ میں کوئی قابل عمل لائحہ عمل نہیں دیا ۔



دوسری طرف ہڑتال کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے شہر بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ اعلیٰ پولیس افسران بھی مسلسل گشت کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.