2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:58
سکھر:بوڑھے شخص سے شادی ، انکار پر خاتون کاری قرار
اے آر وائی - سکھر میں بوڑھے شخص سے شادی سے انکار کرنے پر کارو کاری قرار دی گئی اٹھارہ سالہ عجیباں نے ون فائیو کے دفتر پہنچ کر تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
بائی پاس کی رہائشی عجیباں نصیرانی کاکہناتھا اس کا باپ ایک بوڑھے شخص سے زبردستی شادی کرانا چاہتا تھا جس سے انکار کرنے پر اسے کاروکاری قرار دیا اور قتل کرنے کے لئے پستول لے آیا لیکن اس نے گھر کے پچھلے درواز ے سے بھاگ کر جان بچائی۔ لڑکی نے اپیل کی کہ اسے دارالامان بھیج کر تحفظ فراہم کیاجائے۔