2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:58
ایبٹ آباد:ننھے مبین کے پو سٹمارٹم کیلئے قبر کشائی
اے آر وائی - ایبٹ آباد ننھے مبین کی پو سٹمارٹم کیلئے قبر کشائی موقع پر والدین اقربا سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ اپر ملک پورہ میں چودہ سالہ ساتویں جماعت کا طالب علم عبد المبین نے سکول ٹیچر کے مبینہ تشددسے دلبر داشتہ ہوکر خودکشی کر لی، جس کے بعد سکول انتظامیہ کیخلاف تھانی سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا،جس کے بعد اس کی تحقیقات کے سلسلہ میں ایڈیشنل جج کی ہدایت پر معصوم مبین کی قبر کشائی کا حکم دیا گیا، قبر کشائی کے موقع پر بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ ،معصوم کے والدین رشتے داروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
عبدالمبین کی قبر کشائی کے بعد پو سٹ مارٹم کیا جائے گا تاکہ پتہ چلا یا جاسکے کہ خودکشی کے اصل محرکات کیا تھے، دوسری جانب اہلیان علاقہ نے سکول ٹیچر سہراب جدون کیخلاد شدید احتجاج کرتے ہوئے سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا۔