2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:58
سسی پلیجوکا سندھ کابینہ کے اجلاس سے واک آؤٹ
اے آر وائی - وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی سربراہی میں سندھ کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔ جس میں بولنےکی اجازت نہ ملنے پرسسی پلیجونے احتجاجا واک آؤٹ کیا۔
اجلاس میں این ایف سی کا سالانہ ریویو، خواتین کو بااختیار بنانے کے صدارتی پروگرام ، چین کےساتھ تھر کول منصوبے کی منظوری اور ذوالفقارآباد منصوبہ ایجنڈے کا حصہ تھے۔ ذولفقارآباد کے معاملے پر سسی پلیجو نے بولنےکی اجازت نہ ملنے پراحتجاج کیا اوراجلاس سےواک آؤٹ کرگئیں۔ سسی پلیجو کا کہنا تھا کہ انھیں ذوالفقارآباد کی ایم پی اے ہونے کے باوجود بولنے کا موقع نہیں دیا گیا۔