تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:58

کراچی:راشد منہاس روڈ پر رہائشی عمارت کی بالکونی گرگئی

اے آر وائی - کراچی میں راشد منہاس روڈ پر واقع رہائشی عمارت کے فرسٹ فلور کی بالکونی گرگئی جس کے باعث دو افراد زخمی ہوئے ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے واقعہ رونما ہوا جبکہ عمارت کے نیچے قائم چھ دکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔



ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے کو ہٹایا تاہم عمارت کے اگلے حصے کو خالی کرالیا گیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ عمارت کا اندرونی حصہ بھی خستہ حالی کا شکار ہے بلڈنگ انتظامیہ کی جانب سے کوئی مرمتی کام نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.