3 جون 2012
وقت اشاعت: 12:49
کراچی:خاتون سمیت4افراد قتل، لیاقت آباد سے بوری بند لاش ملی
اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں خاتون سمیت چار افراد کو قتل کردیا گیا۔ اورنگی ٹاون سات نمبر کے قریب گلی سے دو نوجوانوں کی لاشیں ملیں ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ ایک کی شناخت اسد امام کے نام سے ہوئی دوسرے کی شناخت نہیں ہوسکی۔
ڈیفنس فیز ون سے خاتون کی لاش اور لیاقت آباد میں لیاری ایکسپریس وے کے قریب سے بوری بند لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ۔