3 جون 2012
وقت اشاعت: 13:34
جڑانوالہ:فائرنگ کر کے چار افراد کو قتل کر دیا گیا
اے آر وائی - جڑانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر تھانہ کھڑیانوالہ کے نواحی گاؤں میں مخالفین نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کر دیا۔
تھانہ کھڑیانوالہ کے نواحی گاؤں 107 آر بی کے رہائشی اجمل گروپ کی اکبر گروپ سے دیرینہ دشمنی چل رہی تھی۔ اکبر گروپ کے لیڈر اکبر کو صبح سویرے قتل کردیا گیا، اکبر گروپ نے مخبری کے شبہ میں فائرنگ کرکے کھیتوں میں کام میں مصروف رمضان، اس کی بیوی نجمہ اور بھائی جعفر کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے حاملہ سکینہ بی بی زخمی ہوگئی۔ حملے کے بعد ملزمان صابر، محمد یار، اور شاما، مختار وغیرہ موقع سے فرار ہو گئے۔
پوسٹ مارٹم کے موقع پر اسپتال میں دونوں گروپوں میں تصادم کے خطرے کے تحت پولیس نے تین لاشیں تھانہ میں رکھی ہوئی ہیں جبکہ صبح قتل ہونے والے اکبر کی لاش کا پوسٹ مارٹم تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں جاری ہے۔ ورثا ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔