3 جون 2012
وقت اشاعت: 15:51
چنیوٹ:حوا کی بیٹی کو زندہ جلا دیا گیا
اے آر وائی - چنیوٹ میں بھائیوں سے دشمنی کا شاخسانہ، بہن کو مخالفین نے اغواکرکے مٹی کا تیل چھڑک کر زندہ جلا دیا، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تھانہ رجوعہ کے علاقہ 132دھمرایا کی رہائشی خاتون ظہراں بی بی کے بھائیوں مقصود، غلام شبیراور بشیر احمد کے ساتھ اس کے رشتہ داروں کا دو دن قبل جھگڑا ہوا تھاجس رنجش پر مخالفین نے آج ظہراں بی بی کو اسلحہ کی نوک پر اغوا کرکے قریبی فصلوں میں لے گئے جہاں اس کو تین افراد نے پکڑ لیا اور چوتھے نے مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی ظہراں کی شور پر گاؤں والے اکٹھے ہوگئے اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
گاؤں والوں نے ظہراں کی آگ بجھا کر اسے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال چنیوٹ پہنچایا جہاں اس کی حالت خطرے میں ہونے کے پیش نظر فیصل آباد الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ظہراں کا چہرہ اور جسم کا اسی فیصد حصہ جھلس گیا ہے ۔