3 جون 2012
وقت اشاعت: 17:41
کراچی: سینیٹر رضا ربانی کے والد سپرد خاک
اے آر وائی - پیپلزپارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی کے والد میاں عطار ربانی کو کراچی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ان کی نماز جنازہ سلطان مسجد ڈیفنس میں اداکی گئی ۔ نماز جنازہ میں چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،نواب یوسف تالپر،شرجیل میمن،پبلک اکاونٹ کے چیئرمین سمیت وفاقی وصوبائی وزراء نے شرکت کی۔
میاں عطار ربانی کی عمرنوے سال تھی اور وہ کچھ عرصے سے علیل تھے ۔ بیماری کے باعث وہ گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔