تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 جون 2012
وقت اشاعت: 17:59

آفر لیٹر دو ! ٹیسٹ پاس اساتذہ کامظاہرہ، ڈگریاں جلادیں

اے آر وائی - نواب شاہ میں سندھ یونیورسٹی سے ٹیسٹ پاس کرنے والے امید وار اساتذہ نے آفر لیٹر نہ دیئے جانے پر مظاہرہ کیا اور احتجاجا اپنی ڈگریاں نذر آتش کردیں ۔



پریس کلب کے سامنے کئے گئے مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ اس موقع پر سندھ یونیورسٹی سے ٹیسٹ پاس کرنے والے امید وار اساتذہ کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر آفر آڈر جاری کرے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.