تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 جون 2012
وقت اشاعت: 18:9

سکھر:غلام مہر اسپتال کی بجلی غائب، مریض گرمی سے بےحال

اے آر وائی - سکھرمیں غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے دل کے وارڈ میں اٹھارہ گھنٹے سے بجلی بند ہے جس کے باعث گرمی کی شدت سے بے حال مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث بجلی بند ہے۔ سیپکوکو اطلاع دینے کے باوجود کوئی اہلکارنہیں پہنچا۔



دوسری جانب دل کے وارڈ میں زیر علاج مریضوں کے اہلخانہ کاکہناہے اسپتال انتظامیہ کا رویہ انتہائی غیر مہذب ہے۔ مریضوں کے رشتہ داروں نے الزام عائد کیا کے جرنیٹر کی سہولت ہونے کے باوجود نہیں چلایا جارہا انھوں نے صوبائی وزیر صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.