3 جون 2012
وقت اشاعت: 18:18
ٹنڈو محمد خان : ونی کی گئی ثمینہ بنی شوہر کے مظالم کا نشانہ
اے آر وائی - ٹنڈو محمد خان میں ونی کی گئی خاتون ثمینہ شوہر کے مظالم سے تنگ آکر تحفظ کے لئے تھانے پہنچ گئی۔ یہ ہے ٹالپرکالونی کی رہائشی ثمینہ اور اس کا بھائی جو جان بچانے تھانے پہنچے ہیں۔ ثمینہ کی شادی تین سال پہلے ونی کی جاہلانہ رسم کے تحت آصف سے ہوئی تھی۔ لیکن سنگ دل شوہر کے مظالم سے اس کی زندگی اجیرن ہوگئی۔
ثمینہ نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ شوہر زنجیروں سے باندھ کر تشدد کرتا تھا۔ ثمینہ مظالم کی داستان سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی اس نے بتایا اس کے باپ پرکارو کاری کا الزام لگا تھا جس پر اسے ونی کی بھینٹ چڑھایا گیا۔
ثمینہ کا کہنا تھا اسے والدین کے گھر جانے کی اجازت بھی نہیں تھی، ان حالات میں وہ موقع ملنے پر ظالم شوہر کے چنگل سے بھاگ نکلی۔ اس نے آئی جی سندھ اور حکام بالا سے تحفظ کی اپیل کی ہے۔