3 جون 2012
وقت اشاعت: 18:27
جڑانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر5افراد قتل
اے آر وائی - جڑانوالہ میں دیرینہ دشمنی پرمخالفین نےفائرنگ کرکےپانچ افرادکو قتل کردیا۔نواحی گاؤں ایک سوسات آربی میں دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی۔ کہ آج صبح اکبرنامی شخص کوقتل کردیاگیا،جس پرمخبری کے شبہے میں ملزمان نےکھیتوں میں کام کرنے والوں پرفائرنگ کی، جس سےرمضان،اس کی بیوی نجمہ ،بھائی جعفراورایک نامعلوم شخص ہلاک اورسکینہ بی بی زخمی ہوگئی۔
حملے کے بعد ملزمان صابر،محمدیار، مختار ودیگر فرارہوگئے۔ مقتولین کےورثاء نےاحتجاج کیا اورملزمان کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا۔