3 جون 2012
وقت اشاعت: 19:22
کوہستان میں جرگے کی جانب سے سزا پر رابطہ کمیٹی کی مذمت
اے آر وائی - ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے کوہستان میں شادی کی تقریب میں خوشیاں منانے پرخواتین کو جرگے کی جانب سے قتل کرنے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ واقعے سے دور جہالت کی یاد تازہ ہوگئی ۔گھریلو تقریبات میں رقص کرنا معمول کی بات ہے ۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ معاشرے میں جہالت اور انتہاء پسندی کا بڑھتا ہوا عفریت مستقبل کو تاریک کررہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر زرداری ، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لیا جا ئے۔