تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 جون 2012
وقت اشاعت: 19:31

سکھر:باگڑجی میں پولیس کا گرینڈ آپریشن

اے آر وائی - باگڑجی کے کچے میں پولیس کی جانب سے گریڈ آپریشن کیاگیا،بڑی تعداد میں اسلحہ، مال مویشی سمیت ملزمان گرفتارکر لئے گئے ۔ سکھرشہر کے علاقے باگڑجی کے کچے میں پولیس کی جانب سے جرائم پر کنٹرول کرنے سمیت نامور ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے آپریشن کیاگیا۔ جس میں ڈاکوؤں کی کمیں گاھوں کو مسمار کرنے سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ ،مال مویشی اور ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔



پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن ایک ماہ تک جاری رہ سکتا ہے جس میں باگڑجی کے پورے علاقے کو فری زون کرکے حکومتی رٹ کو قاءم کیا جاءیگا۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں شکارپوراور خیرپور میں بھی آپریشن کرکے ضلع کو امن کا گہوارہ بنادیاجائیگا۔



آپریشن میں شرکت کرنے والے پولیس اہلکاروں میں ڈی سی او انعام اللہ دھاریجو اور ڈی آئی جی امیر احمد شیخ کی جانب سے پچاس پچاس ہزار روپے کی رقم تقسیم کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.