3 جون 2012
وقت اشاعت: 23:28
کراچی:فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں 5افرادجاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پانچ افرادجاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خاموش کالونی میں گھریلو تنازعے پر مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ جس سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔سہراب گوٹھ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے تشدد کرکے قتل کیا گیاتھا۔
اورنگی ٹاون سات نمبر سے دو نوجوانوں کی لاشیں ملیں ۔مقتولین کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیاتھا۔ لیاقت آباد سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ۔