تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 جون 2012
وقت اشاعت: 10:25

کراچی،فائرنگ ،پرتشددواقعات میں مزید 4افرادجاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں رات گئے فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں سکیورٹی گارڈسمیت چارافراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت آٹھ افرازخمی ہوگئے۔ ایک روز میں ہلاکتوں کی تعداد نو ہوگئی ہے۔



علی الصبح نارتھ ناظم آباد کی میانوالی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پان منڈی میں نامعلوم افرادنے سڑک پربیٹھے افراد پرفائرنگ کردی جسکے نتیجے میں عرفان ہلاک جبکہ محمدحنیف یوسف،محمداصغر زخمی ہوگئے ۔سپرہائی وے یوسف گوٹھ میں نالے سے نورمحمد نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی ،پولیس کے مطابق مقتول کوانیس مئی کوتھانے مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدودسے اغوا کیاگیاتھا۔



ڈیفینس فیزفور میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے بنگلے کے باہربیٹھے سیکیورٹی گارڈ پینسٹھ سالہ گل روزخان کوہلاک کردیااور اسکااسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ادھرکھارادرتھانے کی حدود صرافہ بازارکامل گلی میں دونوجوان عبیداور محمدزبیرکونامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔



ناظم آباد ایک نمبر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے عدنان نامی شخص زخمی ہوگیا۔اورنگی ٹاؤن دس نمبرمیں گھرمیں موجود ثمرین گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔ جوہر چورنگی کے قریب بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.