تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 جون 2012
وقت اشاعت: 10:44

فیصل آباد: ناگاں میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3اشتہاری بھائی ہلاک

اے آر وائی - فیصل آباد کے علاقے ناگاں میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین اشتہاری ملزم ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز قتل، ڈکیتی اور اغوا کے متعدد مقدمات میں ملوث اشتہاری اکرم جوڑا کو اس کےساتھی پولیس حراست چھڑا کر لے گئے تھے۔



ذرائع کے مطابق رات گئے ڈجکوٹ کے قریب گاؤں ناگاں میں تین مسلح افراد لوٹ مار میں مصروف تھے ۔ پولیس آنے پر انہوں نے فائرنگ کردی ۔ جوابی فائرنگ میں پانچ لاکھ روپے سر کی قمیت والا اکرم جوڑا ٗ اس کا بھائی محمد خان اور اعظم مارے گئے۔ جن کے سر کی قیمت دو ،دو لاکھ روپے مقرر تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.