تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 جون 2012
وقت اشاعت: 11:20

حیدرآباد میں پولیس کا چھاپہ، جعلی پیر گرفتار

اے آر وائی - حیدرآباد میں پولیس نے مکان پر چھاپہ مارکر جعلی پیر کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم سے سے تعویز، قرآنی آیات کے نسخے اور لڑکیوں کی تصاویر سمیت دیگر مواد برآمد کرلیا۔



حیدرآباد کے علاقے امریکن کوارٹر میں حالی روڈ تھانے کی پولیس نے مکان پر چھاپہ مارا اور غیر مسلم جعلی پیر کو گرفتار کرلیا ۔ اس کے قبضے سے تعویز، کتابیں، قرآنی آیات کے نسخے، لڑکیوں کی تصاویر، کپڑے اور دیگر مواد برآمد کرلیا ۔ مکان میں موجود آٹھ افراد کو بھی حراست میں لیاگیا جنہیں تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا۔



پولیس حکام کے مطابق جعلی پیر بلیوں اور دیگر جانوروں کو ذبح کرکے ان کے خون سے تعویز بناتا تھا ۔ پولیس کے مطابق جعلی پیر دو ہزار پانچ میں بھی گرفتار ہوچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.