تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 جون 2012
وقت اشاعت: 12:44

کوئٹہ :وزیراعظم کی موومنٹ کے دوران بدترین ٹریفک جام

اے آر وائی - کوئٹہ میں وزیر اعظم کی وی آئی پی موومنٹ کے دوران بدترین ٹریفک جام ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا رہا،ملازمین کو دفاتر اور طلباء و طالبات کو تعلیمی اداروں میں پہنچنے کے لئے پریشانی سے دوچار ہونا پڑا۔



،وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی گورنر ہاؤس سے کمانڈ اینڈاسٹاف کالج روانگی سے ایک گھنٹہ قبل ہی زرغون روڈسے ملحقہ تمام شاہراہوں کو بلاک کردیا گیا جس کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا اور ڈیڑھ گھنٹے تک بد ترین ٹریفک جام ہونے کے باعث ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا رہا۔



وزیر اعظم کی وی آئی پی موومنٹ کے باعث سرکاری ملازمین کو دفاتر اور طلباء وطالبات کو تعلیمی اداروں میں پہنچنے کے لئے شدید پریشانی سے دوچار ہونا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.