تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 جون 2012
وقت اشاعت: 15:22

گوجرانوالہ:سسرالیوں کے ہاتھوں جلنے والی عاصمہ جاں بحق

اے آر وائی - گوجرانوالہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی جانے والی عاصمہ بی بی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ عاصمہ کی دیورانی نے اعتراف جرم کرلیا۔



گوجرانوالہ کے نواحی علاقے کوٹ اسحاق میں گزشتہ روز پیش آیا دل دہلا دینے والا واقعہ جب سسرالیوں نے بہوکو مٹی کا تیل چھڑک کر لگا دی آگ۔ اسی فیصد جھلسی ہوئی عاصمہ ایک دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسی۔



عاصمہ کے شوہر، ساس، دیور اور دیورانی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ عاصمہ کی دیورانی نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ ایس پی سٹی شاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ عاصمہ کو جلانے کیلئے استعمال کئے گئے مٹی کے تیل کی بوتل برآمد کرلی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.