4 جون 2012
وقت اشاعت: 15:40
ملتان:زمین کا معاوضہ،رشوت کے مطالبہ پر نوجوان کی خودکشی
اے آر وائی - ملتان میں زمین کا معاوضہ نہ دینے اور پٹواری کا بھاری رشوت مانگنے پرمزدور نوجوان نے فلائی اور سے کود کر خود کشی کر لی۔
نواحی کالونی شاہ رکن عالم کالونی کے رہایشی نوجوان امجد کا مکان ترقیاتی کاموں کی زد میں ٓ گیا جس کامحکمہ ہائی وئے سے معاوضہ لینے کیلئے کاغذات بنوانے کیلئے امجد نے علاقہ پٹواری باسط سے رابطہ کیا تو پٹواری نے پندرہ لاکھ رشوت کا مطالبہ کیا غریب نوجوان کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ وہ پٹواری کو رشوت دے سکے جس پر تنگ ٓ کر نوجوان نے چوک کمہاران والا پر واقع فلائی اور سے چھلانگ لگادی اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے لاش کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر تحقیقت شروع کر دیں۔