تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 جون 2012
وقت اشاعت: 16:27

لاہور: بیلف کا چھاپہ،زنجیروں میں جکڑے شہری کو بازیاب کرالیا

اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر بیلف نے چھاپہ مار کر تھانہ خانقاں ڈوگراں سے زنجیروں میں جکڑے شہری کو بازیاب کرالیا۔ عدالت کا ایس ایچ او کے خلاف انکوائری کرکے کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔



جسٹس علی باقر نجفی نے اللہ دتہ نامی شخص کی درخواست پر بیلف تشکیل دیا جس نے تھانہ خانقاں ڈوگراں سے زنجیروں میں جکڑے محمد بوٹا نامی شہری کو بازیاب کرایا۔ عدالت میں محمد بوٹا نے بیان دیا کہ وہ ایس ایچ او احسن کے پاس تھانے میں معمولی نوعیت کے کام کرنے کے لیے ملازمت کرتا تھا تاہم اسے دو مہینے کی تنخواہ نہیں دی گئی جب اس نے مطالبہ کیا تو اسے زنجیروں میں جکڑ کر قید رکھا گیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔



پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ محمد بوٹا کو ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تاہم عدالتی بیلف نے بیان دیا کہ محمد بوٹا کے متعلق تھانے میں کوئی ایف آئی آر درج نہیں تھی۔ عدالت نے مغوی کو رہا کرتے ہوئے میڈیکل چیک اپ کرانے اورایس ایچ او کے خلاف انکوائری کرکے سات دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.