4 جون 2012
وقت اشاعت: 19:22
کراچی: فائرنگ کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں رات سے اب تک فائرنگ اور تشدد واقعات میں سکیورٹی گارڈ سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ گارڈن کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ پولیس کے مطابق کاغذی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔
طارق روڈ جھیل پارک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئیں۔ ایک شخص گارڈن عظیم پلازہ پر گولیوں کا نشانہ بنا۔ گلبہار میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے میاں بیوی زندگی کی بازی ہار گئے۔ پان منڈی میں سڑک پربیٹھے افراد پر فائرنگ سے عرفان ہلاک حنیف ، یوسف اور اصغر زخمی ہوگئے۔
سپرہائی وے پر نالے سے مغوی نور کی لاش ملی۔ ڈیفنس میں فائرنگ سے بنگلے کا گارڈ گل روز چل بسا۔ منگھوپیر میں ایک نوجوان کو گولیاں ماری گئیں۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ سے رمضان عبید، زبیر، عدنان ثمرین اور ہدایت اللہ زخمی ہوگئے۔