تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 جون 2012
وقت اشاعت: 8:37

چکوال:گھریلو تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے 7افراد قتل

اے آر وائی - چکوال تھانہ نیلا کے علاقے قصبہ پیر وال میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے بھائی ،بھابھی دو بھتیجوں اور تین بھتیجیوں کو قتل کردیا۔



پولیس کے مطابق پیر وال کے رہائشی شعیب نے بھائی محمد دوریز کی بیوی اور بچوں کو رشتہ اور زمین کے تنازع پر قتل کیا۔



جاں حق ہونے والوں میں ،بھابھی تسلیم اختر دو بھتیجے شفیق رحمان اور فیصل رحمان ، تین بھتیجیاں امہ ثنا ،شمائلہ اور نائلہ شامل ہیں۔ تمام لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچادی گئی ہیں ۔پولیس ملزم شعیب کی تلاش کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.