5 جون 2012
وقت اشاعت: 15:32
کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات چار افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات نے مزید چار افراد کی جان لے لی۔ رینجرز نے لیاری میں ٹارگٹڈ کارروائی کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
حکومتی اقدامات اور انتظامی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے کراچی میں پرتشدد واقعات نہ رک سکے۔ حسین آباد میں پیش آیا جہاں فیملی پارک کے قریب کریکر دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ پرانی سبزی منڈی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ گارڈن میں دوکان پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ماڑی پور روڈ پر کراؤن سنیما کے قریب ایک شخص گولیوں کا نشانہ بنا۔
سرجانی ٹاؤن گلشن شیراز سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ کھارادر میں حملہ آوروں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی۔ دو اہلکار زخمی ہوئے۔ پرتشدد واقعات کے بعد رات گئے رینجرز نے لیاری کے علاقے سنگولین میں کی ٹارگٹڈ کارروائی۔ اس دوران متعدد افراد کو تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا گیا۔ سرچ آپریشن کے خلاف سنگولین کے مکینوں نے رات گئے احتجاج کیا۔