تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 جون 2012
وقت اشاعت: 15:41

پی سی بی گارڈز کی حراست، افسران سے جواب طلب

اے آر وائی - لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی کے سکیورٹی گارڈز کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کےخلاف متعلقہ افسران سے دو روز میں تحریری جواب طلب کرلیا۔ عدالت کا کہنا ہے ملک میں کرکٹ پہلے ہی تباہی سے دوچار ہے، ایسے اقدامات سے مزید حالات خراب ہوں گے۔



سماعت میں پی سی بی کے وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود پولیس اور ٹی ایم او گلبرگ نے پی سی بی کی دیوار گرادی اور تین سکیورٹی گارڈز کو غیرقانونی حراست میں رکھا،ا ان کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے. اے ایس پی گلبرگ نے کہا کہ ٹی ایم او نے عدالتی حکم سے آگاہ نہیں کیا۔ جج نے ریمارکس دئیے کہ کرکٹ پہلے ہی خراب صورتحال کا شکار ہے ایسے اقدامات سے حالات مزید بگڑیں گے۔



عدالت نے پولیس افسران اور ضلعی انتظامیہ سے دو روز میں جواب طلب کرلیا۔ توہین عدالت کی درخواست پر ٹی ایم او گلبرگ کو تیرہ جون کو طلب کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.